سُنن نسایی اردو : پیش نظرکتاب اہل سنت وجماعت کے نزدیک حدیث کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک اہم کتاب سنن نسایی المجتبی کا اردو ترجمہ ہے۔ اس کتاب کی بیشتر حدیثیں قابل حجّت وعمل ہیں ، البتہ بعض حدیثیں ضعیف ہیں۔ اس کتاب کو بعض مغاربہ نے حسن ترتیب، طریق استدلال، صحت نقل، توضیح ابہامات اور بیان علل کے پیش نظر تمام کتب ستہ پر ترجیح دی ہیں۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر اسلامی اکادمی لاہور نے مزید اضافات کے ساتھ اسکی طباعت کا ارادہ کیا ہے، اس سے قبل یہ کتاب علامہ وحید الزماں کے ترجمہ اور مفید حواشی کے ساتھ شایع ہوچکی ہے۔ اگر کتاب میں تحقیق وتخریج کی خدمت پیش کردی جاتی تو اسکی افادیت مزید بڑھ جاتی ۔ بہر حال تین ضخیم جلدوں میں 5764 احادیث پرمشتمل یہ کتاب طالبان علوم نبوت کیلیے ایک بیش بہا علمی تحفہ ہے۔ رب کریم کتاب کے مولف، مترجم، ناشر، مراجع کو جزایے خیر دے ، اور جملہ قاریین کے لیے اس کے نفع کو عام کرے۔ اور ہم سب کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو اپنی زندگی میں حرزجاں بنانے کی توفیق دے۔آمین!
سُنن نسائی اردو : پیش نظرکتاب اہل سنت وجماعت کے نزدیک حدیث کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک اہم کتاب سنن نسائی المجتبی کا اردو ترجمہ ہے۔ اس کتاب کی بیشتر حدیثیں قابل حجّت وعمل ہیں ، البتہ بعض حدیثیں ضعیف ہیں۔ اس کتاب کو بعض مغاربہ نے حسن ترتیب، طریق استدلال، صحت نقل، توضیح ابہامات اور بیان علل کے پیش نظر تمام کتب ستہ پر ترجیح دی ہیں۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر اسلامی اکادمی لاہور نے مزید اضافات کے ساتھ اسکی طباعت کا ارادہ کیا ہے، اس سے قبل یہ کتاب علامہ وحید الزماں کے ترجمہ اور مفید حواشی کے ساتھ شائع ہوچکی ہے۔ اگر کتاب میں تحقیق وتخریج کی خدمت پیش کردی جاتی تو اسکی افادیت مزید بڑھ جاتی ۔ بہر حال تین ضخیم جلدوں میں 5764 احادیث پرمشتمل یہ کتاب طالبان علوم نبوت کیلئے ایک بیش بہا علمی تحفہ ہے۔ رب کریم کتاب کے مؤلف، مترجم، ناشر، مراجع کو جزائے خیر دے ، اور جملہ قارئین کے لئے اس کے نفع کو عام کرے۔ اور ہم سب کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو اپنی زندگی میں حرزِجاں بنانے کی توفیق دے۔آمین!