زیر نظر کتابچہ فضیله الشیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ کی کتاب ‘‘ عقیدۃ التوحید’’ کا ایک باب ہے جسے اہمیت کے پیش نظر مستقل طور پر شایع کیا جا رہا ہے۔ اس میں موصوف نے بدعت کی تعریف ، اس کے اقسام ، شریعت اسلامیہ میں بدعت کا حکم، امت اسلامیہ میں بدعات کے ظہور کی تاریخ اور اسکے اسباب ومحرکات ، بدعات کے بارے میں امت مسلمہ کا موقف اور ان کی تردید کا طریقہ کار نیز عصر حاضر کی بدعات کے چند نمونوں کا تذکرہ کرتے ہویے بدعات سے دور رہنے کی تلقین کی ہے۔ ان شاء اللہ یہ کتاب بدعت کی حقیقت اور اس کی سنگینی سے روشناسی حاصل کرنے میں نہایت ہی مفید ثابت ہوگی۔
زیر نظر کتابچہ فضيلة الشيخ ڈاکٹر صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ کی کتاب ‘‘ عقیدۃ التوحید’’ کا ایک باب ہے جسے اہمیت کے پیش نظر مستقل طور پر شائع کیا جا رہا ہے۔ اس میں موصوف نے بدعت کی تعریف ، اس کے اقسام ، شریعت اسلامیہ میں بدعت کا حکم، امت اسلامیہ میں بدعات کے ظہور کی تاریخ اور اسکے اسباب ومحرکات ، بدعات کے بارے میں امت مسلمہ کا موقف اور ان کی تردید کا طریقہ کار نیز عصر حاضر کی بدعات کے چند نمونوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بدعات سے دور رہنے کی تلقین کی ہے۔ ان شاء اللہ یہ کتاب بدعت کی حقیقت اور اس کی سنگینی سے روشناسی حاصل کرنے میں نہایت ہی مفید ثابت ہوگی۔